عمران خان سیاسی حقیقت، تسلیم کئے بغیر استحکام نہیں آسکتا، شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو برا لگے یا اچھا لگے بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہے اور ان کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں، میرے خلاف 39 سال تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا لیکن اب ایک سال میں درجنوں مقدمات ہو گئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا، ظلم تھا، اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا، ایک دوسرے کو غدار، غدار کہنا بند ہونا چاہیے، 75 سالوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں, محمود اچکزئی جمہوری سوچ رکھنے والے شخص ہیں، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا، بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔
سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔