روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان،کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

Aug 10, 2024 | 16:23:PM

(24نیوز)ایک ہفتےمیں روپے کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا،کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ایک ہفتے میں انٹربینک میں 5 پیسے مہنگاہوکر 278.55 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتےمیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے بڑھ کر 280.40 روپے کا ہوگیا۔
ایک ہفتےمیں یورو 44 پیسے مہنگاہوکر 305.41 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 1.25 روپے سستاہوکر 356.78 روپے کا ہوگیا۔
ایک ہفتےمیں اماراتی درہم 2 پیسے کمی سے 76.35 روپے کا ہوگیا، سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.55 روپےکا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.90 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.31 ارب ڈالر ہوگئے،ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.47ارب ڈالر ہوگئے۔

مزیدخبریں