ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، کچھ علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جس سے درمیانے درجے کے سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ،
خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ،بونیر، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک ، بنوں ،ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان اور اورکزئی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ چند مقامات پرتیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
صوبہ پنجاب کی بات کریں تو مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، تونسہ،بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں قلات، خضدار، ژوب، موسیٰ خیل ، بارکھان، کوہلو، سبی، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور حبس رہے گا، تاہم مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ ، سانگھڑ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، کشمور، سکھراور گھوٹکی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ہے ۔
دوسری جانب آج رات اور11اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، حافظ آباد، مری، گلیات، اسلام آباد/ راولپنڈی، اٹک، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور کشمیر کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اسلام آباد/راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، مردان، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، پشاور، بالاکوٹ، بنوں اور کرک کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔