ملک بھرمیں ایک بارپھرانٹرنیٹ سروس متاثر،پی ٹی اے خاموش تماشائی بن گئی

Aug 10, 2024 | 20:51:PM

(طیب سیف )ملک بھرمیں ایک بارپھرانٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی ہے ،گزشتہ روز سے پیدا ہونے والے مسئلے کو تاحال حل نہیں کیا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس شدیدمتاثر ہے ،صارفین کو دو دن سے موبائل ڈاؤن لوڈنگ کی شکایات موصول ہورہی ہیں،موبائل صارفین کو تھری جی اور فور جی سروس بھی سود مند ثابت نہیں ہورہی،پی ٹی اے کی جانب سےسروس میں خرابی سے متعلق تاحال اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا۔

مزیدخبریں