گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکول کے نئے اوقات کار جاری

Aug 10, 2024 | 21:13:PM
 گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکول کے نئے اوقات کار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ تعلیم کی جانب سے گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکول کے نئے اوقات کار جاری کیا گیا, بچوں کو ہفتہ کے روز چھٹی لیکن ٹیچرز حاضر رہیں گے۔ 

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق سکول صبح 8 بجےلگا کریں گے،چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگی، سنگل شفٹ سکول کو جمعہ کے روز چھٹی 12 بجے ہوگی، ڈبل شفٹ سکولز میں پہلی شفٹ 8 سے ساڑھے بارہ بجے تک لگا کرے گی، سکینڈ شفٹ میں سکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک لگا کریں گے، جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے ست شام ساڑھے 5 بجے تک لگیں گے۔ 

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے ٹیچنگ سٹاف روزانہ دوپہر 3 بجے تک سکول رہے گا،ہفتہ کے روز بچے سکول نہیں آئے گے،ہفتہ کے روز ٹیچرز صبح 9 سے 12 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں ایک بارپھرانٹرنیٹ سروس متاثر،پی ٹی اے خاموش تماشائی بن گئی