ارشد ندیم کے انعام پر ٹیکس کٹوتی 6 کروڑ روپے کی جائیگی ، ایف بی آر

Aug 10, 2024 | 21:22:PM
 ارشد ندیم کے انعام پر ٹیکس کٹوتی 6 کروڑ روپے کی جائیگی ، ایف بی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے والے  اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے انعامی رقم کے اعلان کے بعد  ان پر ممکنہ کٹوتی کی بازگشت چل رہی تھی لیکن اب ایف آر نے خود بتا دیا کہ پاکستانی ایتھلیٹ کو ملنے والی رقم پر کتنا ٹیکس کٹے گا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم  کے انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی 15 فیصد نہیں بلکہ 20 فیصد کی جائیگی ، حکام کے مطابق ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ  18 کے ملازم ہیں اور وہ ٹیکس فائلرز بھی ہیں لیکن انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت  ان پر 20 فیصد ٹیکس لگتا ہے، کرکٹرز سمیت تمام کھلاڑیوں کی انعامی رقم پر  20 فیصد کٹوتی ہوتی ہے، ارشد ندیم کی انعامی رقم پر  40 کی بجائے 20 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ  ایف بی آر ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس معاف کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، حکومت ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس معاف یا رعایت دے سکتی ہے، انعامی رقم پر معافی یا رعایت کا اختیار وفاقی کابینہ کو ہے، ارشد ندیم پر ٹیکس کی معاف کی سمری سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ تیار کرسکتے ہیں، ارشد ندیم پر اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم  30 کروڑ روپے ہے، تاحال ارشد ندیم پر 12 کروڑ کی بجائے  6 کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے۔