چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برطانوی ملٹری حکام سے ملاقاتیں

Aug 10, 2024 | 22:07:PM
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برطانوی ملٹری حکام سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برطانیہ کا سرکاری دورہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات  کی،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ دفاعی، سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ کی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، برطانوی فوجی قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: