عمران خان نے پارٹی میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان سے چلاجاؤں گا،شیر افضل مروت

Aug 10, 2024 | 22:30:PM
عمران خان نے پارٹی میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان سے چلاجاؤں گا،شیر افضل مروت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں واپس نہ لیا تو پھر قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پاکستان سے چلا جاؤں گا۔

شیر افضل مروت کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں کسی پارٹی ممبر کے خلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتا میں نے کبھی پارٹی میں فارورڈ بلاک کی بات نہیں کی تھی، ہاں مگر بعض اوقات ذاتی رائے کا اظہار ضرور کرتا تھا جسے پارٹی پالیسی بنا کر پیش کیا جاتا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے خدمات میری مجبوری نہیں تھی بلکہ میں نے ہمیشہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی جدوجہد کی ہے کیونکہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی حکمرانی میں ہے،انکا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ جس بانی پی ٹی آئی کو میں جانتا ہوں وہ کبھی معافی نہیں مانگے گا۔ انہوں نے تو چارج شیٹ پیش کر دی ہے کہ جو بھی 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کا کوئی شخص ملوث نکلا تو اسے پارٹی سے نکالنے کے علاوہ اس کیخلاف سخت کاروائی بھی عمل میں لائے جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی پارٹی میں کسی سے مدد نہیں مانگی یہ تو ان کی صوابدید ہے جن رہنماؤں کے ساتھ میں نے مل کر کام کیا ہے۔میں اب بھی پی ٹی آئی میں ہوں، عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، میں دھوکا اور دغا نہیں دے سکتا۔