وزیر اعظم کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہوگی

Aug 10, 2024 | 23:19:PM
وزیر اعظم کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کل ہو گی۔

تقریب کا اہتمام ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ ن کے  سیکرٹریٹ میں کیا جائے گا،ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں ارشد ندیم کیلئے پرتکلف ظہرانہ کی تیاریاں جاری ہیں،وزیر اعظم کی جانب سے ظہرانہ میں ارشد ندیم کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے،تقریب میں وفاقی وزراء اور لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان بھی شریک ہوں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: