اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے استقبال کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

Aug 10, 2024 | 23:10:PM
اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے استقبال کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان )فخر پاکستان اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لاہور پہنچنے کے بعد ان کے استقبال  کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

لاہور ٹریفک پولیس نے لاہور ائیرپورٹ  اور  ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے ہیں ، سی ٹی او لاہور  عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس رنگ روڈ پولیس کے ہمراہ انتظامات کو یقینی بنائے گی،قومی ہیرو کو ٹریفک پائیلٹ،ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ لیڈ کرے گا،  ایس پی منیر ہاشمی کی زیر نگرانی 06 انسپکٹرز،42 وارڈنز تعینات ہونگے، رش کے پیش نظر سروس روڈ رنگ روڈ،عسکری10،ائیرپورٹ روڈ پر انتظامات کئے جائیں گیں، راستہ ایف ایم،راستہ ایپ اور الیکٹرانک میڈیا و سوشل پلیٹ فارمز سے شہریوں کو آگاہ رکھا جائےگا۔