پشاور ؛فائرنگ سے 4خواتین سمیت 5افراد قتل

Aug 10, 2024 | 23:30:PM

(24نیوز)پشاور کے علاقے شاہ پور میں فائرنگ سے 4خواتین سمیت 5افراد قتل ہو گئے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ماں، 3بیٹیاں اور بیٹا شامل ہیں،ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا،ملزمان واردات کے بعدفرارہو گئے،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کا الزام تھا، مقتولہ حالیہ چند روز قبل قتل کیس میں جیل سے رہا ہوئی تھی۔

مزیدخبریں