کورونا وائرس نے شیروں کا شکار شر وع کر دیا

Dec 10, 2020 | 00:16:AM

(24نیوز)چڑیا گھر میں 2 ملازمین کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد چار شیروں میں بھی علامات ظاہر ہونے لگیں جس پر ٹیسٹ کیا گیا تو شیروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس نےسپین میں انسانوں کو متاثر کرنے کے بعد بارسلونا کے چڑیا گھر میں موجود شیروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ تین شیرنیوں اور ایک شیر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق چڑیا گھر انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا کی شکار ہونے والی شیرنیوں کے نام رن رن، زالا اور نیما ہیں جب کہ شیر کا نام کیومبے ہے۔ ان شیروں میں وائرس کی منتقلی سے متعلق ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کورونا سے متاثر ہونے والے شیروں کی حفاظت کے لیے اقدامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے جب کہ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم سے ان کی نگرانی اور معائنہ جاری ہے۔واضح رہے کہ جانوروں میں کورونا وائرس کی منتقلی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ، اس سے قبل اپریل میں نیویارک کے چڑیا گھر میں بھی 7 شیروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزیدخبریں