(24 نیوز) اقرا نامی اسٹیج اداکارہ موٹر سائیکل پر دیور کے ساتھ جارہی تھی کہ تھیٹر مالک نصیر نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی ٹانگ میں گولیاں لگنے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ کا نوٹس لے لیاہے اور ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ایس پی صدر آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ آرٹسٹوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔