کہیں بادل،کہیں ٹھنڈی ہوائیں،موسم مزید سرد

Dec 10, 2020 | 10:05:AM

(24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں دھوپ کیساتھ ساتھ بادل چھائے رہے۔ٹھنڈی ہواؤں نے موسم مزید سرد کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہفتے تک بر قرار رہے گا جبکہ جمعرات اورہفتے کے دوران ملک میں مزیدبارش اور برف باری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کوکوئٹہ، ژوب، لسبیلہ،زیارت ، بارکھان، خضدار، سبی، نصیر آباد اور  تربت میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ سکھر ،لاڑکانہ، چترال، سوات، شانگلہ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بنوں، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، لاہور،گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد، بھکر اور ملتان میں بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جمعے اور ہفتے کو مری اورگلیات میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
Ad
 
سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان جبکہ جنوبی، وسطی اور بالائی پنجاب کے ساتھ خیبر پختونخوا اور بالائی علاقوں میں بھی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےمختلف شہروں میں بھی بادل برسیں گے۔
 

مزیدخبریں