شیخوپورہ ،5 لاکھ 60 ہزار روپےکی ڈکیتی،تاجر قتل

Dec 10, 2020 | 10:15:AM
 شیخوپورہ ،5 لاکھ 60 ہزار روپےکی ڈکیتی،تاجر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)زاہد حبیب جو کہ بھٹوں کو کوئلے سپلائی کرتا تھا شیخوپورہ جی روڈ سے گزر رہا تھا کہ ڈاکووں نے اسے گھیر لیا ۔ تاجر کی مزاحمت ڈاکووں کو گوارا نہ ہوئی اور اس کے گلے میں رسی ڈال کر اس کی جان لے لی جبکہ اس کی جیب میں موجود رقم بھی لے اڑے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر ڈاکوؤں نے نوجوان تاجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا ،اور 5 لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ جی ٹی روڈ  پر رچناٹا ؤن میں نوجوان تاجر زاہد حبیب کو ڈکیتی مزاحمت پر  ڈاکوؤں نے گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا اور لاش ریلوے لائن پر پھینک دی۔

پولیس نے مزید بتایا ہےکہ ڈاکو نوجوان تاجر کے 5 لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، جب کہ زاہد حبیب کی  لاش ٹرین کے ٹریک پر پھینک دی، ٹرین مقتول کی ٹانگوں پر سے گزر گئی۔پولیس کےمطابق مقتول اپنے والدکے ساتھ بھٹوں کوکوئلوں کی سپلائی کاکام کرتا تھا، مقتول کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔