استعفوں  کے ڈر سےحکومت بری طرح ہل چکی ،کائرہ

Dec 10, 2020 | 10:34:AM
 استعفوں  کے ڈر سےحکومت بری طرح ہل چکی ،کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کے فیصلے سے بری طرح ہل چکی ہے اور اپوزیشن کے 370 ارکان کی گرفتاری کا عندیہ آمرانہ ہتھکنڈاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے  کہا کہ حکومت 370 کی بجائے اپوزیشن کے تمام ارکان بھی گرفتار کر لے تو لاہور کا جلسہ پھر بھی ہو گا کیونکہ حکمران جانتے ہیں لاہور جلسے کے بعد ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرگرم کارکنوں کے گھروں پر پولیس چکر لگا رہی ہے لیکن ہم گھبرانے والے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے متعدد پارٹی عہدیداروں کو پولیس کی طرف سے دھمکی آمیز فون کئے گئے ہیں۔