مودی سرکار نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں، عثمان بزدار

Dec 10, 2020 | 11:42:AM
مودی سرکار نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں، عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے۔ پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں، مقبوضہ کشمیر کےلوگ اپنے بنیادی حقوق کے لئے برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری عوام اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے ترس رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیے۔