(24نیوز)کراچی میں معروف بزنس مین سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ خیابان راحت کی مسجدصہیم سے متصل گراؤنڈ میں ادا کردی گئی، تدفین ڈیفنس فیز 7 کے قبرستان میں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ مولانا شمس الرحمٰن نے پڑھائی جس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے شرکاء کو ایس او پی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ سراج قاسم تیلی کی میت دبئی سے کراچی پہنچادی گئی۔
واضح رہے کہ سراج قاسم تیلی کی میت گزشتہ رات دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچائی گئی تھی، جسے ان کے عزیز و اقارب نے وصول کیا، بعد ازاں میت ڈیفنس میں انکی رہائش گاہ منتقل کی گئی۔نماز جنازہ کے شرکاء کو ایس او پی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی اور انہیں ماسک اور سینی ٹائزر ساتھ لانے کاکہا گیا تھا۔واضح رہے کہ معروف بزنس مین سراج قاسم تیلی کا 8 دسمبر کو دبئی میں انتقال ہوا تھا۔