بی جے پی کے وزیر آزاد اور میری نظربندی کیوں؟ محبوبہ مفتی

Dec 10, 2020 | 11:53:AM

(24 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیاہے کہ انہیں گذشتہ پندرہ دنوں سے بھی کم عرصے میں تین گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے وزیر وادی کشمیر میں انتخابی مہم چلانے کے لئے آزاد ہیں لیکن مجھے روکا جا رہا ہے۔

محبوبہ مفتی اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے آج بھی غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا گذشتہ پندرہ دنوں سے بھی کم عرصے میں مجھے تین بار نظر بند رکھا گیا۔ جمہوریت کی بھی حد ہوگئی۔ اگر ہماری سرگرمیوں پر سیکورٹی بنیادوں پر پابندیاں عائد ہیں تو پھر بی جے پی کے وزرا کو کشمیر میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت کیوں دی جار ہی ہے، جبکہ مجھ سے ڈی ڈی سی انتخابات کے اختتام تک انتظار کرنے کو کہا جاتا ہے۔ 
 نظر بندی کے رد عمل میں اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ’غیر قانونی طور نظر بند کرنا بھارتی حکومت  کا کسی بھی طرح کی اپوزیشن کو دبانے کا محبوب طریقہ کار بن گیا ہے۔ مجھے ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا، میں بڈگام کا دورہ کرنا چاہتی تھی جہاں سینکڑوں لوگوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔
 سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کے دعوے کے مطابق انہیں 25 نومبر کو اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم پولیس نے ان کی نظر بندی کے دعوے کو مسترد کیا تھا۔

مزیدخبریں