"ایل او سی پربھارتی فوج کی گولہ باری، پاک فوج  کامنہ توڑ جواب"

Dec 10, 2020 | 12:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنادیا۔بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کومنہ توڑ جواب دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی اورکھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔گولہ باری سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ شہری بھی محصورہوگئے۔جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ بھارتی فوج کی گنیں خاموش ہو گیئں۔

   گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی تھی جس سے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ کئی روز سے کسانوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر مودی سرکاردنیا بھر سے شدید تنقید کی جارہی ہے ، بھارت نے اپنے عوام کی توجہ داخلی صورتحال سے ہٹانے کے لئے ورکنگ باؤنڈری اورایل او سی پر بڑے پیمانے پر فوجی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔