(24نیوز)بہاولپور میں ایک مکان سے 14سالہ عبداللہ کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، عبداللہ کو مبینہ طور پر اس کے دوست فرحان نےتشدد کے بعد قتل کیا ہے، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل اوچ شریف کےعلاقہ بستی جامڑامیں ایک مکان سے14سالہ لڑکےکی تشددزدہ لاش برآمد ہوئی ہے،مقتول کے والدین کا کہنا ہے کہ 14سالہ عبداللہ 2 روز سے لاپتہ تھا۔جبکہ گھر والے مقتول کے لئے پریشان ادھر ادھر ڈھونڈتے پھرتے رہے ۔ پولیس کےمطابق لاش مقتول کےدوست فرحان کے گھر سے ملی ہے، جب کہ فرحان کا گھر خالی تھا اور تمام اہل خانہ فرار ہو چکے تھے ۔
واضح رہے کہ مقتول عبداللہ کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے بیٹے کو اس کا دوست فرحان گھر سے بلا کر لے گیا تھا، میرا بیٹا تب سے لاپتہ ہے۔یاد رہے کہ مقتول لڑکا عبداللہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مبینہ ملزم فرحان اوراس کے گھر والوں کی تلاش جاری ہے۔