(24 نیوز)پاکستان کرکٹ کےسابق کھلاڑی دانش کنیریا نے پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی، جس پرعدالت نےپی سی بی اور وفاقی وزارت کھیل کو15 جنوری تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے دانش کنیریا نےکرکٹ کے میدان میں واپسی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔انھوں نےپی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کی طرح انہیں بھی بحالی پروگرام کا حصہ بنا کرموقع فراہم کیا جائے۔
کرکٹ کےسابق کھلاڑی دانش کنیریاے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے بحالی کا موقع دے تاکہ اپنا روزگار شروع کرسکوں۔ انھوں نے کہا ہے کہ میں نے پوری زندگی ہی کرکٹ کھیلی اور اس کھیل کی مجھے سمجھ بوجھ ہے،میں پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔عدالت نےنوٹس جاری کرتے ہوئے پی سی بی اور وفاقی وزارت کھیل کو15 جنوری 2021تک جواب جمع کراوانے کی ہدایت کی ہے۔