شہر قائد کو وفاق کا تحفہ ،50 فائر ٹینڈرز روانہ

Dec 10, 2020 | 13:04:PM
شہر قائد کو وفاق کا تحفہ ،50 فائر ٹینڈرز روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی چین سے پاکستان آنے والے پچاس فائر ٹینڈرز شپمنٹ کے لیے تیار ہوگئے۔ بیس دسمبر کو 50 فائر ٹینڈرز پورٹ کے لیے روانہ ہوں گے، جو وفاق کی طرف سے کراچی کے لیے تحفہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) کا کہنا ہے کہ جنوری 2021 کے آخر میں 50 فائر ٹینڈرز اور دو بڑے واٹر براوزر کراچی پہنچیں گے، یہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے تحفہ تیار ہوگا، چین سے پاکستان آنے والے پچاس فائر ٹینڈرز شپمنٹ کے لیے تیار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بیس دسمبر کو 50 فائر ٹینڈرز پورٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔

 اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام فائر ٹینڈرز جدید خطوط پر استوار ہیں، جنوری 2021 کے آخر میں 50 فائر ٹینڈرز اور دو بڑے واٹر براوزر کراچی پہنچیِں گے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں فائر بریگیڈ کی 44 گاڑیاں ہیں جن میں سے صرف 14 قابل استعمال ہیں،جبکہ باقی گاڑیاں ناکارہ پڑی ہیں۔