چارجنگ پر لگا فون باتھ ٹب میں گرنے سے خاتون ہلاک

Dec 10, 2020 | 13:13:PM

(24 نیوز) چارجنگ کے دوران ایک خاتون کا آئی فون باتھ  روم کے ٹب میں گرگیا  ، پانی میں کرنٹ  آنے کے باعث خاتون ہلاک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ روس میں پیش آیا جہاں 24 سالہ لڑکی اپنی دوست کے ساتھ ایک کمرے میں رہائش پذیر تھی۔ لڑکی کپڑوں کی ایک دوکان میں کام کرتی تھی۔ واقع کے حوالے سےاسکی سہیلی نے بتایا کہ میں نے ایک زور دار چیخ سنی اور بھاگ کر اپنی سہیلی کے پاس پہنچی تو وہ اتنی دیر میں بے جان ہو چکی تھی۔

 مقامی ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی اور اسکا جسم پیلا پڑ چکا تھا۔لڑکی کی سہیلی نے بتایا کہ جب میں اسکو چھوا تو مجھے بھی کرنٹ لگا، پانی میں ایک سمارٹ فون تھا ، یہ چارج کر رہا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی موت آئی فون8 پانی میں گرنے سے ہوئی جو کہ چارجنگ پر لگا ہوا تھا۔

اس وقعہ کے بعد روس میں ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے قریب الیکٹرانک اشیا نہ رکھی جائیں اور نہ موبائل فون استعمال کیا جائے۔ اگر آپ کا موبائل پانی میں گر جائے تو وہ خراب ہوسکتا ہے لیکن اگر وہ چارجنگ پر بھی لگا ہو تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ روس میں اس سے قبل بھی دو لڑکیوں کی موبائل فون  پانی میں گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو چکی۔

 

مزیدخبریں