(24نیوز)علاقہ متنی سے کارخانہ منتقل کرتے ہوئے پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران جعلی پاکستانی سکے بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزم نے تھانے میں بھی جعلی سکے بنا کر پولیس اہلکاروں کو حیران کردیا۔ایس پی سٹی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم کو علاقہ متنی سے کارخانہ منتقل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاتھا، ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں پانچ روپے کے جعلی سکے اور مشینری برآمد کی گئی۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس کو جعلی سکے بنا کر دکھائےجو کہ بالکل اصلی سکوں سے مشابہہ تھے ، ملزم کے خلاف کرنسی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔