بہروز سبزواری کرونا سے صحت یاب، ہسپتال سے گھر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کروناوائرس کی زدمیں آنے والے فلم اور ٹی وی کے اداکار بہروز سبزواری صحت یابی کے بعدہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہروز سبزواری کی گھرواپسی کی اطلاع انکے صاحبزادے اداکارشہروز سبزواری نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا پرشہروز سبزواری نےلکھا ہے کہ ” اللہ کی رحمت سے نبی پاک کے صدقے ، میرے بڑوں اور فیملی کی دعاؤں سے میرے والد صحت مند ہو کر گھر واپس آگئے ہیں اور خوش ہیں”۔ شہروزنے والد کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہارکرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل شہروز سبزواری نے تصدیق کی تھی کہ انکے والد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، والد کے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بہروز سبزواری ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں نہیں تاہم عمر 60 سال سے زائد ہونے کے باعث انہیں ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔