"پی ڈی ایم جلسہ، حکومتی حکمت عملی تیار، فہرستیں بنا لیں"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے حکومت نےاپنی حکمت عملی تیار کرلی، پلان اے، بی اور سی ترتیب دے دیئے گئے ہیں۔مقامی ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں تیار کر کے حکام کو بھجوا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے حکومت کے پلان اے میں پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو وہیں روکا جائے گا۔پلان بی کے مطابق لاہور کے داخلی، خارجی راستوں پر کنٹینر لگائے جائیں گے، 13 دسمبر کے جلسے کیلئے دیگر اضلاع سے پولیس نفری بھی بلائی جائے گی اور سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے جلسے کے شرکاء کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان سی کے مطابق جلسےمیں رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف کورونا وائرس کے ضوابط کی خلاف ورزی کےمقدمات درج کئے جائیں گے۔