ووٹ اس پارٹی کو دوں گا جو کراچی صاف ستھرا کرے گا, شہزاد رائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گلوکار شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اس جماعت کو ووٹ دوں گا جو کراچی کو صاف کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار شہزاد رائے نے کہا کہ کراچی کی صفائی پر شروع دن سے سیاست ہوتی آئی ہے اور اس میں تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی جماعتیں پیش پیش رہی ہیں، وفاقی وزیر علی زیدی نے کلین کراچی کے نام سے مہم بھی شروع کی جس میں 90 روز میں شہر قائد کو صاف کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن وہ مہم بے سود رہی۔ایم کیو ایم کے سابق میئر وسیم اختر صفائی کو لے کر ہمیشہ اختیارات کا رونا روتے ہوئے دکھائی دیئے کہ ’’میرے پاس نہ فنڈز ہیں اور نہ ہی مشینری‘‘ اس لئے کام نہیں کرسکتا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کراچی کی صفائی کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کر رکھے ہیں لیکن کراچی میں اب بھی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں۔
In next elections I will vote for the party who will clean #karachi... that means I will not vote at all
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) December 10, 2020
دوسری جانب یہ جماعتیں کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کو گندگی کی وجہ قرار دیتی ہیں جس کے لئے سپریم کورٹ نے کراچی کے تمام بڑے نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ اس پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا لیکن صوبائی حکومت نے اب تک اس پر بھی عمل نہیں کیا۔
اس سے قبل ہم نے دیکھا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کی صفائی کو لے کر بہت ناگواری کا اظہار کرچکے ہیں اور اس حوالے سے وہ ساحل سمندر پر موجود گندگی کی ویڈیو بناکر بھی شیئر کرچکے ہیں جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ساحل کو صاف کردیا گیا تھا تاہم شہر قائد کی گندگی ایک بار کی صفائی سے ختم نہیں ہوگی بلکہ اس شہر کی خوبصورتی واپس لوٹانے کے لئے متعلقہ اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر کام کرنا ہوگا۔
Finally something positive congratulations ???? to karachites and CBC special thanks to sarfaraz and his team who work tirelessly everyday. #cleanbeach#happy-days pic.twitter.com/i5fFDt68UC
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 2, 2020