(24نیوز)افغانستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صحافی ملالہ میوند کو قتل کردیا ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد کے علاقے گولئی ارابن میں پہلے سے گھات لگائے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ملالہ میوند کے نام سے ہوئی، وہ ایک مقامی ٹی وی چینل سے منسلک تھیں جبکہ دوسرا شخص ان کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے, اب تک ملالہ میوند پر حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔