(24 نیوز)این سی او سی نے مقدمات کی آن لائن سماعت کی اجازت دےدی،کورونا وائرس کی وبا کے باعث قیدیوں اور مجرمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی )نے کورونا کی دوسری لہر کے شدت اختیار کرنے پر مقدمات کی آن لائن سماعت کی اجازت دیدی، مقدمات کی سماعت پر قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے بلکہ مقدمات کی سماعت آن لائن ہوگی۔جیل میں اس وقت ہائی پروفائل کیسز میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شامل ہیں۔
کورونا وبا شدت اختیار کرگئی، مقدمات کی آن لائن سماعت کی اجازت
Dec 10, 2020 | 18:00:PM