ڈی سی لاہور کا مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے پھر انکار

Dec 10, 2020 | 18:16:PM

(24 نیوز)ڈی سی لاہوراورڈی آئی جی نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے پھرصاف صاف انکارکردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے مینار پاکستان پرہونے والے جلسے کی اجازت کیلئے ن لیگی 5رکنی وفد ڈی سی آفس پہنچا،جہاں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے پی ڈی ایم جلسے کی انتظامیہ کو سیکورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا۔
لیگی وفد میں شامل سینیٹر رانا مقبول ،سابق مئیر کرنل (ر) مبشر جاوید ،رکن اسمبلی سمیع اللہ چودھری ،سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ خرم شہزاد اور امتیاز علی نے جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک اور ڈی آئی جی اشفاق احمد خان سے ملاقات کی،
ڈی سی لاہور اور ڈی آئی جی نے لیگی وفد کوجلسے کی اجازت دینے سے پھر صاف صاف انکار کر دیا،ڈی سی مدثر ریاض ملک نے کہاکہ جلسے کی اجازت پراونشل انٹیلی جنس کمیٹی سے مشروط ہے،پی آئی سی کی اجازت کے بعد جلسہ کرنے کا این او سی جاری کر سکتا ہوں،انہوں نے کہاکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر استغاثہ دیں گے۔ڈی آئی جی اشفاق احمد خان نے کہاکہ کیٹرز ،ساو¿نڈ سسٹم ایکٹ اور ٹریفک میں خلل ڈالنے پر ایف آئی ار درج ہو گی۔
سینیٹررانا مقبول کاکہنا ہے کہ جلسہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،اجازت کا حق رکھتے ہیں،رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ چودھری نے کہاکہ کورونا ایس اوپیز کے تحت جلسہ کروائیں گے،ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جائے گا، کرنل مبشر نے کہاکہ قانون کے مطابق اجازت لینے آئے ہیں،ملک کی سب سے بڑی جماعت کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزیدخبریں