با بو تو پھر با بو ہے۔۔۔ عا مر کا مکی آرتھر کے بعدسرفرازکیلئے اظہار محبت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نےبھی سابق قو می کو چ مکی آرتھر کے انٹرویو کے بعد اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کرکے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو بابو کہہ دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کے انٹرویو کا حوالہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ بابو تو پھر بابو ہے‘۔ محمد عامر نے اپنی پوسٹ میں سرفراز احمد کو مخاطب بھی کیا۔
babu to phir babu hai @SarfarazA_54 ???????????? https://t.co/b8he4FPjTR
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) December 9, 2020
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود سرفراز احمد نے بھی محمد عامر کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے ایک انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریف کی تھی، انہیں ایک بہترین کپتان اور اس سے بھی زیا دہ ایک بہترین انسا ن قر ار دیا تھا۔