اپوزیشن کورونا کی لہر گزرنے کے بعد جلسے جلوس کرلے،وزیراعظم

Dec 10, 2020 | 19:25:PM
اپوزیشن کورونا کی لہر گزرنے کے بعد جلسے جلوس کرلے،وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، لوگوں کی جانیں خطرے میں آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) اجلاس کے بعد گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے کورونا زیادہ پھیلتا ہے، کوئی اجتماع ہوتا ہے تو ہفتہ دس دن بعد اس کے اثرات نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملتان میں اپوزیشن کے جلسے کے بعد ہسپتالوں کے بستر 64 فیصد بھر چکے ہیں، جلسے جلوس دو تین مہینے کے بعد کرلیں تاکہ عوام کی جان بچ سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ قوم اتحاد کے ساتھ ایس او پیز پر چلے، کورونا کی پہلی ایس او پی ماسک کا استعمال ہے، دوسری لہر میں باقی دنیا کے لیے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد مشکل ہوگیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ایس او پیز پر عمل کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جلسوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا اس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے ، قوم سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔
یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ نے حکومت کیخلاف 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے۔