(24نیوز)80 کلوگرام وزن اٹھانے والی 7 سالہ مضبوط بچی روری وین اب تک متعدد ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔ ’روری وین‘ جو امریکہ کی رہائشی ہے اس نے پانچویں سالگرہ سے ہی ویٹ لفٹنگ شروع کردی تھی جس کے بعد اس کے والد نے شوق کو پورا کرنے کے لیے باقاعدہ ویٹ لفٹنگ کی ٹریننگ کروائی۔ روری ننھی سی عمر میں اتنا وزن اٹھانے کے قابل ہوگئی جو عام طور پر ایک نوجوان جم میں بمشکل ہی اٹھاپاتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق صرف 4 فٹ لمبی روری وین 7 سال کی عمر میں 80 کلوگرام ڈیڈ لفٹنگ کرسکتی ہے۔ یہ وزن عام طور پر اولمپکس میں خواتین کے لیے مختص ہوتا ہے، جب کہ 7 سالہ بچی 61 کلو گرام کے ساتھ اسکواٹ، 42 کلوگرام کیساتھ جرک اور 32کلوگرام کے ساتھ سنیچ پوزیشن کی ایکسرسائز کرسکتی ہے۔گزشتہ ہفتے ہی 11 اور 13 سال سے کم عمر امریکی ویٹ لفٹر کی 30 کلو گرام کی کیٹیگری میں روری وین کو چیمپئن کا تاج پہنایا گیا۔ روری وین کو امریکا کی تاریخ میں کم عمر ترین ’یوتھ نیشنل چیمپئن‘ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ 11 سال سے کم عمر کی کیٹیگری میں وہ بہترین ’پونڈ فار پونڈ‘ لفٹر ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے روری وین کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے کہ میں خود کو مزید مضبوط کروں تاکہ جو کچھ بھی کررہی ہوں اس میں خود کو اور بھی بہتر کرسکوں جب کہ میں اس چیز کی پروا نہیں کرتی کہ آگے کیا ہونے والا ہے یا میرے کسی بھی عمل سے آگے کیا ہوگا، میں صرف اپنا شوق پورا کرتی ہوں۔
روری وین نے دنیا کی مضبوط ترین بچی کا اعزاز حا صل کر لیا
Dec 10, 2020 | 19:35:PM