(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے جانے کاوقت آگیاہے ، 13دسمبرکے جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹولاہورپہنچ گئے،بلاول بھٹو 13دسمبرکوہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ بلاول ہاوَس لاہورمیں بلاول بھٹوکی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا،بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ 13دسمبرکومینارپاکستان جلسے کوہر صورت کامیاب بناناہے ، کٹھ پتلی حکومت کے جانے کاوقت آگیاہے ، 13دسمبرکے جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل مریم نوازشریف سے ملاقات کرینگے،بلاول بھٹو، مریم نواز سے ان کی دادی شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کریں گے،ملاقات میں 13 دسمبر کے جلسے سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
13دسمبرکے جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں ، بلاول بھٹو
Dec 10, 2020 | 19:46:PM