(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے کوروناپھیلاوَکے پیش نظرجلسے جلوس روکنے کی ایک اوردرخواست پرفیصلہ سنا دیا، جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نے کوروناکے دوران جلسوں سے متعلق قانون پرسختی سے عملدرآمدکاحکم دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے عملدرآمدرپورٹ15دسمبرکوطلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نے دوصفحات کا فیصلہ جاری کیا،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ کوروناسے بچاوَکےلئے ہرصورت احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں ،کوروناکے پھیلاوَکوروکنے کےلئے قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں،فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ 15دسمبرکوحکومت کوروناکے پھیلاوَکے روکنے کےلئے اقدامات کی رپورٹ جمع کرائے۔
لاہورہائیکورٹ کا کوروناکے دوران جلسوں سے متعلق قانون پرسختی سے عملدرآمدکاحکم
Dec 10, 2020 | 19:59:PM