ڈی جے بٹ جیل سے باہر آتے ہی حکومت پر برس پڑا

Dec 10, 2020 | 20:11:PM
 ڈی جے بٹ جیل سے باہر آتے ہی حکومت پر برس پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہورکی مقامی عدالت نے پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے سائونڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ نے جیل سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ان پر پہلے بھی تشدد ہوا لیکن جو ظلم و زیادتی اس بار ہوئی وہ پہلے نہیں ہوئی، وہ اب بھی عمران خان کے ٹائیگر ہیں، جس اسلحہ کی برآمدگی کی بات کی جارہی ہے، اس کا لائسنس موجود ہے۔
ڈی جے بٹ نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ ان کی اصلاحات کہاں ہیں؟ پولیس نے جو ظلم ان پر کل کیا ہے وہ پچھلی حکومت میں بھی نہیں ہوا تھا، پچھلی بار گرفتاری پر صرف تشدد کیا گیا تھا اس بار تو گالیاں تک دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ  تشدد برداشت کر سکتا ہوں گالیاں نہیں، میں سویا ہوا تھا جانوروں کی طرح گھسیٹ کر تھانے لے جایا گیا۔
یاد رہے کہ ماڈل ٹائون پولیس نے سائونڈ سسٹم وینڈر ڈی جے بٹ کو مقامی عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ڈی جے بٹ کو رہا کرنے کا حکم دیا۔