بھارت جعلی خبروں کے نیٹ ورک سے انتہاپسندی کوہوادے رہاہے،وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بھارت جعلی خبروں کے نیٹ ورک سے انتہا پسندی کوہوا دے رہا ہے،بھارتی حکومت کی بدمعاشیوں سے عالمی نظام کوخطرہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاے کہ گمراہ کن خبروں کا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، ڈس انفوکے انکشافات سے پاکستان کا موقف درست ثابت ہوا،دنیا بدمعاش بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کانوٹس لے، پاکستان بھارت کی ریاستی دہشتگردی کاثبوت اقوام متحدہ کو دے چکا ہے۔
The revelations by @DisinfoEU on the widespread Indian network of subversive activities vindicates Pakistan's position & exposes its detractors. The international community needs to take notice of a rogue Indian regime that now threatens the stability of the global system.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 10, 2020
وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی بدمعاشیوں سے عالمی نظام کو خطرہ ہے،پاکستان خطے میں جمہوریت کیخلاف بھارتی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا رہا ہے،بھارت جعلی خبروں کے نیٹ ورک سے انتہا پسندی کوہوا دے رہا ہے۔
Pakistan has consistently drawn attention of int community to India's subversive activities to undermine democracies in the region; & export/ fund extremism through structures of fake news orgs & "think tanks". Recently GoP provided dossier to UN of India's state terrorism in Pak
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 10, 2020