(24 نیوز)پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برنہارڈ شلاگہک نے کہا ہے کہ آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرپاکستان میں فرانسیسی سفیر کے ساتھ ملکر سماجی کارکن نایاب علی کو پرائز دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برنہارڈ شلاگہک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نایاب علی کو فرانکو جرمن پرائز فار ہیومن رائٹس اینڈ رول آف لا سے نواز کر بہت اچھا لگا، نایاب کو یہ ایوارڈ ان کے پاکستان میں خواجہ سرا برادری کے حقوق کےلئے کئے گئے بہترین اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا۔
نایاب علی کو فرانکو جرمن پرائز فار ہیومن رائٹس نواز کراچھا لگا،جرمن سفیر
Dec 10, 2020 | 21:51:PM