کورونا کے بعد دنیا کو پتہ چلا لاک ڈاؤن میں رہنا کیسا ہے،مشعال ملک

Dec 10, 2020 | 22:07:PM
 کورونا کے بعد دنیا کو پتہ چلا لاک ڈاؤن میں رہنا کیسا ہے،مشعال ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کاکہنا ہے کہ دنیا کو اب پتہ چلا کہ کورونا کے بعد لاک ڈاوَن میں رہنا کیسا ہوتا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال پانچ اگست سے لاک ڈاؤن ہے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے آزادی چھینی جارہی ہے۔
یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر انتظام عالمی انسانی حقوق کے دن کے موقع پر حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا اور کہا کہ کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے آزادی چھینی جارہی ہے کورونا کے آنے کے بعد دنیا کو پتہ چلا کہ لاک ڈاؤن میں رہنا کیسا ہے،مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال پانچ اگست سے لاک ڈاؤن ہے، انہوں نے کہا آپ کے سامنے پوری قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے،بھارتی فوج نے زیر زمین ٹارچر سیل بنا رکھے ہیں،نوجوانوں کو حقیقی معنوں ذبیح کیا جارہا ہے،مقبوضہ کشمیر قابض فوجوں کا گڑھ بن چکا ہے ،پاکستان کی بقا میں سب سے بڑا حصہ کشمیریوں کا ہے،اگر آپ نے پاکستان کو بچانا ہے تو کشمیریوں کی حقیقی آواز بننا ہوگا،ہمارے لیڈران کو قید کا کیا پتہ، یہاں قید خانے ریسٹ ہاوس ہوتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں قید خانے نہیں ڈیتھ سیل ہیں سب کو مل کر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی۔