(24 نیوز)صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ حکومت این آراوکے علاوہ ہرمعاملے پربات چیت کےلئے تیارہے۔
وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کاصرف ایک ایجنڈاہے لوٹی ہوئی دولت کوبچانا،پی ڈی ایم کاایجنڈاتواپنی کرپشن اوراپنے اپنے اباکوبچانے کاہے،بےشک یہ سارے استعفے دےدیں، سینیٹ الیکشن کونہیں روک سکتے۔
انہوں نے کہاکہ کل مینارپاکستان میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے ایک ڈھکوسلہ چھوڑاگیاتھا،ابھی کوئی ایسافیصلہ نہیں ہواکہ ہم اپوزیشن کے لوگوں کی گرفتاریاں کریں،صوبائی وزیر نے کہاکہ حمزہ اورشہبازشریف مریم نواز سے ان کے بیانیے سے متعلق استعفیٰ مانگ رہے ہیں، استعفیٰ آناہے توپہلے شہبازشریف اورحمزہ کاآئے اورسپیکرزکے چیمبرزمیں پہنچے۔
حکومت این آراوکے علاوہ ہرمعاملے پربات چیت کےلئے تیارہے،فیاض چوہان
Dec 10, 2020 | 22:54:PM