گوگل اور ایمزون پر برا وقت آگیا

Dec 10, 2020 | 23:02:PM
گوگل اور ایمزون پر برا وقت آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فرانسیسی قانون کی خلاف ورزی پر گوگل اور ایمیزون پر مجموعی طور پر 16 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر یعنی 26 ارب پاکستانی روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق یہ جرمانہ فرانس کے ڈیٹا حفاظتی ادارے سی این آئی ایل کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کمپنیوں پر یہ جرمانہ فرانس کے ڈیٹا پروٹیکشن لا کی خلاف ورزی کی وجہ سے عائد کیا گیا ہے۔ گوگل پر 12 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر (19 ارب 41 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) جبکہ ایمیزون پر 4 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر (6 ارب 73 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا یہ جرمانے ان کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے اور ان سے اجازت لیے بغیر ان کے کمپیوٹر برائوزرز میں اشتہارات کی کوکیز لگانے پر عائد کیے گئے۔