عمان کا 103 ممالک کے لیے انٹری فری ویزا،بھارت ان پاکستان آﺅٹ

Dec 10, 2020 | 23:21:PM

 (24نیوز)عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لیے انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا جارہا ہے تاہم فہرست میں حیرت کی با ت یہ ہے کہ بھار ت تو ہے مگرپاکستان کا نام شامل نہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق سلطنت عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا جارہا ہے ۔جن ممالک کے لئے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ان کی پہلی فہرست میں یورپی یونین، دوسری فہرست میں جنوبی امریکا کے ممالک برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، ویزویلا اور اکواڈور، اورتیسری فہرست میں جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، روس، چین، برونائی دارالسلام، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، بوسنیا، بھارت، قزاقستان اور ویتنام کے لئے علاوہ دیگر عرب ممالک شامل ہیں، تاہم کسی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ عمانی پولیس نے بتایا ہے کہ مشروط ویزے کے لیے سیاح کو دس دن کے قیام کی اجازت ہوگی۔ جب کہ عمانی حکومت نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سیاحوں کو جن شرائط پر عمان آنے کی اجازت ہوگی ان میں پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہوگی، اور قانون کے مطابق سیاحوں کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ہوگی، جب کہ سیاحتی پروگرام کا تمام انتظام ٹور آپریٹرز کریں گے۔

مزیدخبریں