(24 نیوز) تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس۔ پیر کو آئندہ اجلاس میں کیس چلانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی،اجلاس میں الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران شریک ہوئے ، انکے علاوہ سکرونٹی کمیٹی کےممبران اور ڈی جی لاءشریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی لاء نے الیکشن کمیشن اجلاس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن نے رپورٹ پبلک کرنے سے پہلے خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فنڈز کی سکروٹنی پر پیر کو دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا۔پیر کو الیکشن کمیشن ممبران رپورٹ پر رائے دینگے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پیر کو اجلاس میں پی ٹی آئی فنڈنگ کیس چلانے کا فیصلہ کریگا۔
یہ بھی پڑھیں: لگ پتہ جائیگا۔۔بھینس کو نکال لیا مجھے نکالو تو مانو ں گا۔۔ویڈیو وائرل