خطرناک انکشاف۔ گڈانی آنیوالے جہاز کو کیوں روکا۔۔۔۔۔؟

Dec 10, 2021 | 09:51:AM
خطرناک انکشاف۔ گڈانی آنیوالے جہاز کو کیوں روکا۔۔۔۔۔؟
کیپشن: خطرناک انکشاف۔ گڈانی آنیوالے جہاز کو کیوں روکا۔۔۔۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) گڈانی میں لنگر انداز ہونے کے لیے آنے والے بحری جہاز ایم وی ایٹلانٹک انٹرپرائز میں خطرناک مواد کی موجودگی کی اطلاع ،  بلوچستان کے محکمہ ماحولیات نےلنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان کے محکمہ ماحولیات نے دبئی سے شب بریکنگ کے لیے گڈانی آنے والے ایم وی ایٹلانٹک انٹرپرائز نامی جہاز کو خطرناک مواد کی موجودگی کی اطلاع پرلنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی لسبیلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران کاکڑ نےبتایا کہ محکمہ ماحولیات برطانیہ کی جانب سے وفاقی محکمہ موسمیاتی تبدیلی کو مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا کہ گڈانی میں لنگر انداز ہونے کے لیے آنے والے بحری جہاز ایم وی ایٹلانٹک انٹرپرائز میں خطرناک مواد کی موجودگی کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25ارب 15 کروڑ ڈالر ہو گئے

واضح رہے وفاقی محکمہ موسمیاتی تبدیلی کی اطلاع پر انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے عمران کاکڑ نے بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک جہاز کے لنگر انداز ہونے پر پابندی عائد رہے گی۔

ایٹلانٹک انٹرپرائز نامی جہاز کو ایان شپ بریکرز کمپنی شپ بریکنگ کے لیے گڈانی لائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سسٹم سارا خراب ،حیران ہو ں کہ ملک کیسے چل رہا ہے۔۔اعظم سواتی