سنگدل خاتون نے لاش کےٹکڑے کرکے کمروں میں پھینک دئیے ۔۔مقتول کون تھا ?
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کےعلاقے صدر میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے اس کے ٹکڑے کمروں میں پھینک دئیے،ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،خاتون کی شناخت رباب کے نام سے ہوئی ہے اور مقتول شیخ محمد سہیل کی عمر 70 سال تھی جب کہ حراست میں لیے جانے کےو قت خاتون نشے کی حالت میں تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں قتل کی اندوہناک واردات ،بیوی نےاپنے شوہر کو قتل کر کے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ، شوہر کو قتل کرنے کے بعدبیوی نے شوہر کے ٹکڑے گھر کے مختلف حصوں میں بکھیر دئیے اور خود آرام سے سو گئی۔
واضح رہے کہ فجر کے وقت ایک شہری کو سڑک پر انسانی ہاتھ ملے جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کا تعین کیا جہاں ایک خاتون لاش کے کچھ ٹکڑوں کے ساتھ آرام سے سورہی تھی، اس کے ہاتھوں اور کپڑوں پر خون لگا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب گھر کی تلاشی لی گئی تو گھر کے مختلف حصوں سے بھی کچھ انسانی اعضاء برآمد ہوئے اور کچھ اوزار بھی ملے جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی بیان میں خاتون نے مقتول کو اپنا شوہر بتایا تھا تاہم نشے کی حالت سے کچھ باہر آنے کے بعد خاتون نے مقتول کو اپنا بہنوئی بتایا اور اس کا کہنا تھا کہ مقتول اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، اس کے گھر والوں کو طعنے دیتا تھا جب کہ مقتول آئس کے نشے کا عادی تھا جس کی وجہ سے ملزمہ بھی آئس کا نشانہ کرنے لگی تھی۔خاتون کا کہنا تھا کہ گھر میں مقتول سے معمولی تکرار ہوئی تھی جس کے بعد اس کے سرپر پلاس مارا اور وہ بے ہوش ہوگیا، مقتول کو بے ہوشی کی حالت میں ہی قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کردیے۔پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول اور خاتون ڈیڑھ سال قبل بھی تھانے میں آئے تھے اور ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر پولیس نے ان کے درمیان صلح کرائی تھی۔
دوسری جانب مقتول کا ایک بیٹا بھی منظر عام پر آیا ہے جس نے دعویٰ کیا ہےکہ خاتون اور مقتول آپس میں میاں بیوی تھے جو پچھلے 6،7 سال سے ساتھ رہ رہے تھے،علازہ ازیں خاتون نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر تھا اور میرا شوہر نہیں بہنوئی تھا،پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور نشے کی حالت سے باہر آنے کے بعد مزید بیان بھی لیا جائے گا۔
واضح رہے مقتول کا نام شیخ محمد سہیل بتایا جاتا ہے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پی پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا۔
خیال رہے گھر کے مختلف حصوں سے شیخ محمد سہیل کے اعضا ملےہیں، خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی برآمد کر لئے گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کے ٹکڑے کمروں میں پھینک دئے تھے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے کہا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔۔و یڈیو وائرل