انسانی سمگنگ کی کوشش ۔۔ٹرک الٹنے سے 50افرادہلاک ۔۔58زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میکسیکو میں ایک سڑک حادثے میں 50 کے قریب وسطی امریکی تارکین وطن ہلاک ہو گئے جبکہ 58زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:عراق میں قائم عالمی فوجی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان
تفصیلات کے مطابق جنوبی میکسیکو کی ریاست چیاپاس میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب شہر کے باہر ایک خطرناک موڑ پر ایک بڑا ٹرک الٹ گیا۔
حکام نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔حکام نے یہ بھی بتا یا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وسطی امریکہ میں غربت اور تشدد سے فرار ہونے والے تارکین وطن اور مہاجرین عام طور پر میکسیکو کے ذریعے امریکی سرحد تک پہنچنے کے لیے سفر کرتے ہیں اور بعض اوقات انتہائی خطرناک اسمگلروں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں جہاں انہیں بڑے ٹرکوں میں بھرا جاتا ہے
ریاست کے گورنر نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیااور سوشل میڈیا پر لکھا، ”میں نے زخمیوں فوری طبی امداد کا حکم دیدیاہے
غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکوکے جنوبی علاقے میں حادثے کا شکارہونے والے کارگو ٹرک میں 107 پناہ گزین سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا خیال کرے۔۔سردیوں میں10 لاکھ افغان بچوں کے بھوک سے مر نے کا خدشہ