معروف عالم دین مولانا شوکت نصیر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین مولانا شوکت نصیر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے نواحی گاؤں درگاہ پور کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر سے یہ حادثہ پیش آیا جس کے باعث ممتاز عالم دین مولانا شوکت نصیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے مرحوم اہلسنت والجماعت و علماء کونسل کے ضلعی صدر تھے، مولانا شوکت نصیر درس قران کے لیے نواحی علاقے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اءیر ایمبولینس چلیں گی۔۔ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا