ایچ ای سی کابیرون ملک سکالرشپس کا اعلان ۔۔۔۔اپلائی کیسے کریں؟؟ جانئے مکمل طریقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایچ ای سی نے سیشن 2022-23 کے لیے چین میں سکالر شپس کا اعلان کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ سمیت امتحانات کمپیوٹرائزڈ طریقے سے ہونگے یا نہیں?۔ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی روابط کو بڑھانے کیلئے ایچ ای سی نے چین میں اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے ۔ایچ ای سی کے مطابق چینی سکالرشپ کونسل پاکستانی طلباءاور سکالرز کو چینی یونیورسٹیوں میں مطالعہ اور تحقیق کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔
جن شعبوں میں اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے ان میں انڈرگریجویٹ/بیچلر، ماسٹر اور ڈاکٹریٹ/پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں ۔ درخواست دہندگان ان پروگرامز کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ چین بھر سے یونیورسٹیاں جن شعبوں میں اسکالر شپس آفرکررہی ہیں ان میں سائنس، انجینئرنگ، زراعت، طب، معاشیات، قانونی علوم، نظم و نسق، تعلیم، تاریخ، ادب، فلسفہ، اور فنون لطیفہ وغیرہ میں مختلف قسم کے تعلیمی پروگرام شامل ہیں۔
طلبا کی تعلیم، ہیلتھ انشورنس اور طلباءکی سرگرمیوں پر جو بھی خرچ آئے وہ چینی یونیورسٹیاں برداشت کریں گی۔ہراسکالر کو مفت یونیورسٹی ہاسٹل یا اس کا متبادل دیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ہر سکالر کو چائنا گورنمنٹ اسکالرشپ پروگرام کے مطابق وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
چینی حکومت کے مطابق طلبا کو درج ذیل وظیفے دیئے جائیں گے
انڈرگریجویٹ طلباکو کم سے کم 2,500 چینی یوان ماہانہ دیا جائیگا
ماسٹر کے طلباکو کم از کم 3,000 یوان ماہانہ دیا جائیگا
پی ایچ ڈی کے طلباکو 3,500 ماہانہ یوان ملے گا
سفر کے اخراجات درخواست گزار خود برداشت کرے گا
اب ہم اس بات پر آتے ہیں کہ اس کیلئے اپلائی کیسے کرنا ہوگا ۔سب سے پہلے اس بات کا خیال رہے کہ جو معلومات آپ آن لائن جمع کرارہے ہیں وہ درست ہونی چاہئیں۔
http://eportal.hec.gov.pk/ پرجاکر آن لائن اپلائی کریں۔اس کے ساتھ 1000/ روپے کا چالان جمع کرانا ہوگا ۔
(یہ چالان ایچ بی ایل میں ایچ ای سی کے اکاونٹ میں جمع کرانا ہوتاہے ۔کسی بھی ایچ بی ایل کی برانچ سے آن لائن پیسے جمع کرائے جاسکتے ہیں)
ایچ ای سی پورٹل پر درخواست جمع کرانے کے بعدیہ کاپی (جس پر آپ کے دستخط بھی موجود ہوں) اپنے پاس رکھیں۔
سی ایس سی پورٹل پر http://www.campuschina.org/ یا http://www.csc.edu.cn پرآن لائن درخواست جمع کرائیں
چینی اسکالرشپ کونسل کے پورٹل سے مکمل درخواست فارم کی جمع کرائی گئی کاپی ڈاو¿ن لوڈ کریں
اس حوالے سے مزیداطلاعات کیلئے آپ چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ http://pk.chineseembassy.org/eng/zbgx/cultureservice/202111/t20211112_10447623.htm
سے بھی مدد لے سکتے ہیں
CSC اور HEC پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کرنا لازمی ہے۔ مندرجہ بالا دونوں پورٹلز میں سے کسی پر فارم جمع نہ کرانے کی صورت میں آپ کی درخواست مکمل ہوجائے گی
یہ بھی پڑھیں:سکول سے اغواء کے بعد بچے سےزیادتی۔۔ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں