مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا شرمناک سکینڈل منظر عام پر آ گیا

Dec 10, 2021 | 14:39:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے دو ملزم گرفتار،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات شروع کردیں۔

 ملزموں نے نازیبا ویڈیوز وائرل کر دی ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے مرکزی ملزم سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق  دونوں ملزم بھائی ہیں۔

معاملے کی تحقیقات کے لیے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

ملزموں کے لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز سے برآمد ،ویڈیوز فرانزک کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کا دلکش ڈانس۔۔ انٹرنیٹ مقابلہ جیت لیا۔۔ ویڈیو وائرل
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ویڈیو سکینڈل انتہائی افسوس ناک ہے جس نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سکینڈل میں ملوث ملزموں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ سمیت امتحانات کمپیوٹرائزڈ طریقے سے ہونگے یا نہیں?۔ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ


 
 

مزیدخبریں